ایس ای سی پی نے این بی ایف سیز کوبرانچوں سے متعلق ہدایات جاری کر دیں

منگل 26 جنوری 2016 18:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 جنوری۔2016ء) سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے سرمایہ کاروں کو تحفظ اور سہولت فراہم کرنے کے پیش نظر، ایسٹ مینجمنٹ کمپنیوں، سرمایہ کاری بینکوں اور لیزنگ کمپنیوں اور مضاربہ کمپنیوں کی برانچیں کھولنے کے لئے لازمی معیارات و شرائط جاری کر دیں۔ ایس ای سی پی کی جاری کردہ شرائط میں تمام ایسٹ مینجمنٹ کمپنیوں ، غیر بینکاری مالیاتی کمپنیوں اور مضاربہ کمپنیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی نئی برانچ کھولنے اور کوئی بھی برانچ بند کرنے سے پہلے ایس ای سی پی کو مطلع کریں گے اور اس سے متعلق تفصیلات جمع کروائیں گے۔

کسی بھی کیپیٹل مارکیٹ حب میں برانچ کھولنے سے پہلے ایس ای سی پی کی منظوری لی جائے گی۔ تاہم یہ ادارے اسی شہر میں پہلے سے موجود برانچوں کو کیپیٹل مارکیٹ حب میں منتقل کر سکیں گی۔

(جاری ہے)

ہدایات میں مزید کہا گیا ہے کہ این بی ایف سی کی کوئی بھی برانچ بند کرنے سے پہلے اس برانچ کا تمام ریکارڈ ایس ای سی پی کو مہیا کیا جائے گا۔ برانچ بند کرنے سے پہلے ، عوام الناس کو مطلع کرنے کی غرض سے اسی برانچ میں ایک واضح جگہ پر برانچ کو بند کئے جانے سے متعلق نوٹس آویزاں کیا جائے گا اور مقامی روزنامے میں بھی شائع کیا جائے گااورادارہ اپنے تمام سرمایہ کاروں کومستقبل میں خط و کتابت کے لئے نئے ایڈیس کی تفصیلات سے بھی آگاہ کرے گا۔

سرمایہ کاروں کے مفادات کے تحفط کے پیش نظر تمام این بی ایف سی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنا رجسٹریشن سرٹیفکیٹ اور لائسنس کی کاپی کو تمام برانچوں می واضح جگہ پر آویزاں کریں۔ ان اداروں کے لئے لازمی ہے کہ وہ اپنی برانچ میں متعلقہ شعبہ میں مہارت رکھنے والے ملازمین کو بھرتی کریں اور برانچ کے سٹاف اور ریکارڈ کی حفاظت کے لئے سکیورٹی کا مناسب انتظام کریں۔

تما م این بی ایف سی کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ اپنے سرمایہ کاروں کو معلومات کی فراہمی ، درخواست فارم بھرنے میں مدد فراہم کرنے کے لئے کسٹمر سپورٹ سٹاف بھی رکھیں اور سرمایہ کاروں کی شکایات کے ازالہ کا باقاعدہ نظام وضح کریں۔ ادارے اور اس کی جانب سے پیشکش کی جانے والی سہولیات اور مالی خدمات کی تفصیلات کے حامل کتابچے بھی سرمایہ کاروں کی رہنمائی کے لئے موجود ہونے چائیں۔

علاوہ ازیں، سرمایہ کاروں سے فنڈز وصول کرنے والے یا ڈپوزیٹ ٹیکنگ کرنے والے این بی ایف سی اور مضاربہ کمپنیوں کے لئے لازم ہے کہ وہ ااپنی تمام برانچوں میں ایس ای سی پی کی جانب سے ڈپوزٹ وصول کرنے کے سرٹیفیکیٹ اورادارے کی کرنٹ کریڈٹ ریٹنگ کو واضح جگہ پر آویزاں کریں ۔ سرمایہ کاروں کی لئے دستیاب تما م معلومات کو اردو میں بھی فراہم کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :