داعش دنیا کی امیر ترین دہشت گرد تنظیم‘سالانہ آمدن دوکروڑ ڈالرسے زائد ہے :امریکی جریدے کی رپورٹ میں انکشاف

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 26 جنوری 2016 18:55

داعش دنیا کی امیر ترین دہشت گرد تنظیم‘سالانہ آمدن دوکروڑ ڈالرسے زائد ..
واشنگٹن( اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار26-جنوری2016) دنیا بھر میں کام کرنے والی دس امیر ترین دہشت گرد تنظیموں دولت اسلامیہ(داعش) دنیا کی امیر ترین دہشت گرد تنظیم ہے جس کی سالانہ آمدنی دو ارب امریکی ڈالر ہے تاہم بعض ماہرین کا خیال ہے کہ اِس تنظیم کی آمدنی تین ارب امریکی ڈالر ہے۔امریکی جریدے کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کے شہر غزہ اور غربِ ا±ردن میں فعال جنگجو تنظیم حماس کو دوسرے نمبر پر رکھا گیا ہے۔

اِس تنظیم کی آمدنی ایک ارب امریکی ڈالر ہے اور اِس کی آمدنی کا بڑا ذریعہ ٹیکس اور فیس کے علاوہ مالی تعاون بھی ہے۔ فہرست میں تیسرا نمبر کولمبیا کی دہشت گردگوریلا فورس فارک کا ہے جس کی سالانہ آمدنی 60 کروڑ امریکی ڈالر بتائی گئی ہے۔ اس کی آمدنی کا بڑا ذریعہ منشیات کی کاشت اور سمگلنگ سے حاصل ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

لبنان کی مسلح تنظیم حزب اللہ کو چوتھے نمبر پر رکھا گیا ہے اور اِس کی سالانہ آمدنی 50 کروڑ امریکی ڈالر ظاہر کی گئی ہے۔

اِس جنگجو تنظیم کی آمدنی کے اہم ذرائع میں ایران سے مالی تعاون، منشیات کی کاشت اور ا±س کی سمگلنگ شامل ہے۔فہرست میں پانچویں نمبر پر طالبان کو شامل کیا گیا ہے جن کی سالانہ آمدنی 40 کروڑ امریکی ڈالر بتائی گئی ہے۔ افغانستان کے علاوہ یہ پاکستان اور دوسرے ممالک میں بھی موجود ہیں ان کی آمدنی عطیات، ٹیکس، فیس اور منشیات کی سمگلنگ شامل ہے۔

فہرست میں چھٹا نمبر القاعدہ کاہے جس کی سالانہ آمدنی 15 کروڑ امریکی ڈالر ہے اور اِس کو سب سے خطرناک دہشت گرد تنظیم کے طور پر بھی بیان کیا گیا ہے۔ اس تنظیم کی آمدنی کے ذرائع میں مالی تعاون، عطیات، اغوا برائے تاوان اور منشیات کی سمگلنگ شامل ہے۔اِس فہرست میں ساتواں نمبر لشکر طیبہ کو دیا گیا ہے جنوبی ایشیا میں انتہائی اہمیت کی حامل اس تنظیم کی سالانہ آمدنی دس کروڑ امریکی ڈالر بتائی گئی ہے۔

اِس کی آمدنی میں مالی تعاون اور عطیات شامل ہیں۔صومالیہ کی جنگجو تنظیم الشباب کو آٹھویں نمبر پر رکھا گیا ہے جس کا قیام 2006 میں عمل میں آیا تھااس کی آمدنی سات کروڑ امریکی ڈالر بتائی گئی ہے اور آمدنی کی ذرائع کے طور پر اغوا برائے تاوان اور غیرقانونی تجارت وغیرہ کو بیان کیا گیا ہے۔شمالی آئرلینڈ کی جنگجو تنظیم ریئل آئی آر اے جو کہ آئرش رپبلکن آرمی کا منحرف دستہ ہے اسے نویں نمبر پر رکھا گیا ہے اِس تنظیم کا قیام 1998 میں عمل میں آیا تھا اِس تنظیم کی آمدنی پانچ کروڑ امریکی ڈالر بتائی گئی ہے۔

اِس کی آمدنی کے ذرائع میں سمگلنگ، عطیات اور غیر قانونی تجارت شامل ہیں۔فوربز میگزین کی اِس فہرست میں دسویں نمبر پر نائجیریا میں سرگرم جنگجو تنظیم بوکو حرام کو رکھا گیا ہے۔ یہ تنظیم مغربی تعلیمات کو گناہ تصور کرتی ہے اور اِس کی سالانہ آمدنی ڈھائی کروڑ امریکی ڈالر بتائی گئی ہے۔ اِس کی آمدنی کے ذرائع میں اغوا برائے تاوان، فیس اور ٹیکس، ڈاکے اور لوٹ مار وغیرہ شامل ہے۔