رعشہ اور پارکنسن کے امراض میں مبتلا مزید7مریضوں کے ڈی بی ایس آپریشن کل سے شروع ہوں گے
3مریضوں کے اخراجات حکومت پنجاب نے برداشت کئے ہیں، پروفیسر خالد محمود کی سربراہی میں ٹیم آپریشن کرے گی
منگل 26 جنوری 2016 19:42
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جنوری۔2016ء) رعشہ اور پارکنسن کے امراض میں مبتلا مزید7مریضوں کے ڈی بی ایس آپریشن کل (بدھ )سے شروع ہوں گے۔ جن میں سے 3مریضوں کے اخراجات حکومت پنجاب نے برداشت کئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پرنسپل پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر خالدمحمود اور ان کی ٹیم جنرل ہسپتال نیورو سرجری یونٹ ٹو میں ڈی بی ایس آپریشن کرے گی۔
ملک بھر سے رعشہ اور پارکنسن کے مجموعی طور پر 7 مریضوں نے ایل جی ایچ میں رجسٹریشن کروائی ہے۔ جن میں سے تین کے علاج معالجہ پر اٹھنے والے اخراجات صوبائی حکومت برداشت کررہی ہے۔دنیا بھر میںDBS مہنگا طریقہ علاج ہے۔ تاہم بیرون ملک آنے والے اس آپریشن پر خرچ کی نسبت پاکستان میں پانچ گنا کم اخراجات پر آپریشن ہو جاتا ہے۔(جاری ہے)
پارکنسنز کی بیماری دیگر ممالک میں 50 سال کی عمر کے شہریوں میں پائی جاتی ہے جبکہ پاکستان میں 30 سال کے بعد ہی اس بیماری کے مریض سامنے آ رہے ہیں ۔
اس وقت پاکستان میں تقریباپاکستان میں رعشہ او رپارکنسن کے تقریباً 30 لاکھ مریض موجود ہیں۔ موروثی Tremore نوجوانی میں شروع ہو جاتے ہیں -Dystonia کی بیماری 20 سے 25 سال کی عمر میں ہوتی ہے - پارکنسز کی بیماری علامات میں Shaking چلنے ، پھرنے ، اٹھنے ، بیٹھنے میں مشکل ہوتی ہے اور یہ دماغ کے Disorder ہونے کی وجہ سے ہوتا ہے- دیگر ممالک میں اس بیماری میں مبتلا افراد کی سرجری کی شرح بہت زیادہ ہے ، تاہم دیگر ممالک کی نسبت ہمارے ملک میں اس بیماری میں مبتلا مریضوں کی سرجری کی شرح انتہائی کم ہے - شہریوں کی مالی حالت کو مدنظر رکھتے ہوئے جنرل ہسپتال لاہور کے آؤٹ ڈور میں موومنٹ ڈس آرڈر کلینک قائم کیا گیا ہے ، جبکہ اس بیماری میں مبتلا مریضوں کے لئے الگ سے ایک میڈیکل ٹیم تشکیل دی گئی ہے ، جو ہسپتال آنے والوں کا طبی معائنہ کر کے انہیں داخل کرتی ہے - واضح رہے کہ جنرل ہسپتال کا DBS آپریشن سنٹر نہ صرف پاکستان بلکہ تمام اسلامی ممالک میں اپنی نوعیت کی پہلی مکمل علاج گاہ ہے -متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.