آئندہ ماہ سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 3 سے 5 روپے کمی کا امکان

muhammad ali محمد علی منگل 26 جنوری 2016 19:48

آئندہ ماہ سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 3 سے 5 روپے کمی کا امکان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 جنوری 2016ء) آئندہ ماہ سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 3 سے 5 روپے کمی کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئندہ ماہ سے ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے سمری تیار کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات میں آئندہ ماہ سے 3 سے 5 روپے سے زیادہ کمی کا امکان نہیں ہے۔ اس سے قبل کچھ امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی کے باعث پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لیٹر 13 سے 15 روپے کمی ہو سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :