روس نے شامی صدر کو اقتدار سے دستبردار ہونے اور ماسکو میں سیاسی پناہ دینے کی پیشکش نہیں کی:روسی وزیرخارجہ کا پریس کانفرنس میں انکشاف

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 26 جنوری 2016 20:02

روس نے شامی صدر کو اقتدار سے دستبردار ہونے اور ماسکو میں سیاسی پناہ ..

ماسکو (ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 جنوری۔2016ء) روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے انکشاف کیا ہے کہ صدر بشارالاسد کو اقتدار سے دستبردار ہونے کے لیے کہا ہے اور نہ ہی انہیں ماسکو نے سیاسی پناہ دینے کی پیش کش کی گئی ۔

(جاری ہے)

ماسکو میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے تحت جنیوا مذکرات کردنمائندوں کی شمولیت کے بغیرکامیاب نہیں ہوسکتے-انھوں نے کہا کہ کردوں کی بات چیت میں شرکت کے بغیر شام میں جاری بحران کے سیاسی حل کے لیے نتائج ہماری خواہش کے مطابق برآمد نہیں ہوں گے۔

تاہم ان کا کہنا تھا کہ یہ اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برائے شام اسٹافن ڈی مستورا پر منحصر ہے کہ وہ کس اپوزیشن گروپ کو مذاکرات میں مدعو کرتے ہیں۔سرگئی لاروف کا کہنا تھا کہ شام امن عمل کے بعض شرکاءبالکل ناقابل اعتبار ہیں اور وہ مذاکرات کو مسترد کرتے رہے ہیں-ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ روس کے پاس مصدقہ اطلاعات ہیں داعش کے جنگجو اب افغانستان میں بھی قدم جمانے کی کوشش کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :