لاہور، صوبائی دارالحکومت میں قائم اینٹی کرپشن کا ادارہ مالی بحران کا شکار

منگل 26 جنوری 2016 20:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 جنوری۔2016ء) صوبائی دارالحکومت میں قائم اینٹی کرپشن کا ادارہ مالی بحران کا شکار ہے۔ ڈائریکٹوریٹ میں کام کرنے والے تفتیشی افسران کیلئے گاڑیاں جبکہ ہیڈکوارٹر میں بنائے گئے تھانہ میں نفری نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ تھانے میں بنائی گی حوالات میں مناسب انتظامات نہ ہونے کے باعث حراست میں لئے گئے ملزمان کو دیگر پولیس تھانوں میں رکھا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا ہے کہ فنڈنگ کے حوالے سے حکومت پنجاب نے ارادہ کو نظر انداز کیا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اینٹی کرپشن کے چیئرمین وزیراعلیٰ پنجاب خود ہیں اگر ایل ڈی اے کے محکمہ کو سہولیات دی جاسکتی ہیں تو اینٹی کرپشن کو کیوں نہیں دی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ میں کام کی کمی نہیں ہے اور کام کو احسن طریقہ سے کیا بھی جارہا ہے مگر سہولیات کا فقدان ہے۔اینٹی کرپشن کے مقدمات میں بحریہ ٹاؤن اور واسا جیسے اداروں کے درجنوں ملزمان شامل ہیں جن کے مقدمات زیر سماعت ہیں۔

متعلقہ عنوان :