پاکستان ٹیلی کمینیوکیشن اتھارٹی نے انٹرنیٹ کمپنیوں کو 4 لاکھ سے زائد فحش ویب سائٹس بلاک کرنے کا حکم دے دیا

muhammad ali محمد علی منگل 26 جنوری 2016 20:12

پاکستان ٹیلی کمینیوکیشن اتھارٹی نے انٹرنیٹ کمپنیوں کو 4 لاکھ سے زائد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 جنوری 2016ء) پاکستان ٹیلی کمینیوکیشن اتھارٹی نے انٹرنیٹ کمپنیوں کو 4 لاکھ سے زائد فحش ویب سائٹس بلاک کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے ملک میں فحش ویب سائٹس کی روک تھام کیلئے اہم فیصلہ قدم اٹھایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان ٹیلی کمینیوکیشن اتھارٹی نے 4 لاکھ 29 ہزار 343 فحش ویب سائٹس کی فہرست تیار کی ہے۔ اس فہرست کو پاکستان میں انٹرنیٹ فراہم کرنے والی تمام کمپنیوں کو ارسال کر دیا گیا ہے۔ پی ٹی اے نے انٹرنیٹ فراہم کرنے والی کمپنیوں کو ان تمام ویب سائٹس کو فی الفور بلاک کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ پی ٹی اے کی جانب سے یہ اقدام سپریم کورٹ کی جانب سے ملنے والے حکم کے بعد اٹھایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :