شکایات کے آسان اندا ج کے لئے تمام دفاتر میں شکایات بکس مہیا کر دئیے، ایس ای سی پی

منگل 26 جنوری 2016 20:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 جنوری۔2016ء) سرمایہ کاروں کے لئے شکایات کے انداج کو مزید آسان اور سہل بنانے کے لئے ، سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے تمام فرنٹ لائن ریگولیٹرز بشمول پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے کراچی ، لاہور اور اسلام آباد کے دفاتر، نیشنل کلئیرنگ کمپنی آف پاکستان اور سینٹرل ڈیپازٹری کمپنی کے دفاتر میں شکایات بکس فراہم کر دئے ہیں۔

شکایات بکس ان دفاتر کے باہر دیوار پر نصب کئے گئے ہیں۔ سرمایہ کار اپنی شکایات ان شکایت بکس میں ڈال سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ سرمایہ کار ایس ای سی پی اور جمع پونجی کی ویب سائٹ پر موجود کے ذریعے اپنی شکایات کا اندراج آن لائن سہولت کے ذریعے بھی کروا سکتے ہیں۔ سرمایہ کاروں کی آگاہی اور سرمایہ کاری کے حوالے سے معلومات کے حصول کو آسان بنانے کے لئے سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان کیپیٹل مارکیٹ کے تمام شراکت داروں کے تعاون سے ایک جامع انوسٹر ایجوکیشن پروگرام شروع کر رکھا ہے ۔

(جاری ہے)

سرمایہ کاری کے حوالے سے عوام الناس کو معلومات کو آسان رسائی کے لئے معلومات عامہ کو پھیلانے کے تمام ذرائع بشمول پمفلٹ، پوسٹر، موبائل فون پیغامات ، اشتہارات استعمال کئے جاتے ہیں۔ سرمایہ کاروں کی معلومات اور آگاہی کے لئے فراہم کئے گے کتابچوں میں سرمایہ کاری کے دستیاب طریقوں، اور دلچسپی کے موضوعات جیسے کہ مالیاتی نظم ، سرمایہ کار کے حقوق اور ذمہ دایاں پر معلومات فراہم کی گئی ہیں۔

یہ معلوماتی بروشر کیپیٹل مارکیٹ کے تمام سی ڈی سی اکاوٴنٹ ہولڈرز کو ان کی سٹیٹمنٹ کے ساتھ فراہم کئے گئے ہیں۔ معلومات کے ان تمام ذرائع میں اپیکس ریگولیٹر، فرنٹ لائن ریگولیٹر یا مارکیٹ کے کسی بھی شراکت دار کے حوالے سے شکایات درج کرانے کا طریقہ کار کی تفصیلات بھی دی گئی ہیں۔ معلومات کے یہ ذرائع ایس ای سی پی کے ہیڈ آفس، تمام ریجنل دفاتر، کمپنی رجسٹریشن آفس، پاکستان اسٹاک ایکس چینج، نیشنل کلئیرنگ کمپنی، سینٹرل ڈیپازٹری کمپنی اور دیگر مارکیٹ کے شراکت داروں کے دفاتر میں دستیاب ہیں۔

متعلقہ عنوان :