بم کی اطلاع پر فرانس کے دارلحکومت پیرس میں 6 اسکول خالی کروا لیے گئے

muhammad ali محمد علی منگل 26 جنوری 2016 20:31

بم کی اطلاع پر فرانس کے دارلحکومت پیرس میں 6 اسکول خالی کروا لیے گئے

پیرس (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 جنوری 2016ء) بم کی اطلاع پر فرانس کے دارلحکومت پیرس میں 6 اسکول خالی کروا لیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق فرانس کے دارلحکومت پیرس میں ایک اسکول میں بم کی موجودگی کی دھمکی موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے فوری حرکت میں آتے ہوئے 6 اسکول خالی کروا لیے ہیں۔

(جاری ہے)

خالی کروائے اسکولوں میں تلاشی کے دوران ایک مشکوک بیگ برآمد ہوا ہے۔ اس بیگ کے حوالے سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ اسکول میں بم حملے کی دھمکی ٹیلی فون کال کے ذریعے دی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :