بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے صدر کی سعودی عرب کے وزیر تعلیم احمد بن محمد العیسیٰ سے ملاقات
منگل 26 جنوری 2016 20:40
اسلام آباد ۔ 26 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 جنوری۔2016ء) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش نے سعودی عرب کے وزیر تعلیم احمد بن محمد العیسیٰ سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور اور اسلامی یونیورسٹی و سعودی تعلیمی اداروں کے مابین دو طرفہ تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ۔
(جاری ہے)
ملاقات میں وفود کے تبادلوں پر اتفاق کیا گیا جبکہ سعودی وزیر تعلیم نے اس موقع پر جامعہ کو وظائف کے ضمن میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
احمد بن محمد العیسیٰ نے دوران ملاقات جامعہ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسلامی یونیورسٹی امت مسلمہ کا اہم ادارہ ہے جو بجا طور پر نوجوانوں کو بہترین تعلیم مہیا کر کے مسلم دنیا کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش نے سعودی وزیر تعلیم کو جامعہ میں جاری تدریسی سرگرمیوں اور جامعہ کی کلیات و شعبہ جات بارے بھی تفصیلاً آگاہ کیا۔مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.