ٹیسٹ رینکنگ،جنوبی افریقہ آخری ٹیسٹ میں فتح کے باوجود پہلی پوزیشن سے محروم

منگل 26 جنوری 2016 20:47

ٹیسٹ رینکنگ،جنوبی افریقہ آخری ٹیسٹ میں فتح کے باوجود پہلی پوزیشن سے ..

دبئی ۔ 26 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 جنوری۔2016ء) جنوبی افریقن ٹیم انگلینڈ کے خلاف آخری ٹیسٹ میں فتح کے باوجود آئی سی سی تازہ ترین رینکنگ میں پہلی پوزیشن کا دفاع کرنے میں ناکام رہی، بھارت نے ترقی پا کر پہلی پوزیشن پر قبضہ جما لیا۔ پروٹیز ٹیم دو درجے تنزلی کا شکار ہو کر پہلے سے تیسرے نمبر پر چلی گئی جبکہ آسٹریلوی ٹیم ایک درجہ بہتری کے ساتھ دوسرے نمبر پر پہنچ گئی۔

پاکستان چوتھے نمبر پر برقرار ہے جبکہ انگلش ٹیم بہتری کے ساتھ پانچویں نمبر پر پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

منگل کو جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان آخری ٹیسٹ ختم ہونے کے بعد آئی سی سی نے تازہ ترین ٹیم رینکنگ جاری کر دی جس کے تحت بھارتی ٹیم ایک درجہ ترقی پا کر پہلے نمبر پر پہنچ گئی، آسٹریلوی ٹیم بھی ایک زینہ چڑھ کر تیسرے سے دوسرے نمبر پر پہنچ گئی جبکہ جنوبی افریقن ٹیم انگلینڈ کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں 2-1 سے شکست کھا کر دو درجے تنزلی کا شکار ہو کر پہلے سے تیسرے نمبر پر چلی گئی، پاکستانی ٹیم چوتھے نمبر پر موجود ہے، انگلش ٹیم 102 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر پہنچ گئی، نیوزی لینڈ چھٹے، سری لنکا ساتویں، ویسٹ انڈیز آٹھویں، بنگلہ دیش نویں اور زمبابوے دسویں نمبر پر موجود ہیں

متعلقہ عنوان :