وفاقی وزیر داخلہ کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلا س،امن و امان کی مجموعی صورتحال اور تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی سمیت دیگراہم معاملات پر تبادلہ خیال

منگل 26 جنوری 2016 20:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 جنوری۔2016ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس،اجلاس میں ملک بھر میں امن و امان کی صورتحال ،تعلیمی اداروں اور میڈیا ہوسز کی سیکیورٹی ،نادرا میں غیر قانونی شناختی کارڈز کی روک تھام ،اور ڈی پورٹیز سمیت اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق منگل کو وزارت داخلہ میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا۔

اجلاس میں نیشنل کوارڈینیٹرنیکٹا ا حسان غنی ،چیئر مین نادرا،آئی جی اور ایس ایس پیز اسلام آباد سمیت وزارت داخلہ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں ملک بھر میں امن و امان کی صورتحال ،تعلیمی اداروں اور میڈیا ہوسز کی سیکیورٹی ،نادرا میں غیر قانونی شناختی کارڈز کی روک تھام ،اور ڈی پورٹیز سمیت اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا

متعلقہ عنوان :