گلگت بلتستان قانون سازاسمبلی کے نومنتخب ارکان کیلئے4روزہ ورکشاپ کا اہتمام

منگل 26 جنوری 2016 21:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 جنوری۔2016ء) پاکستان انسٹی ٹیوٹ فارپارلیمنٹری سروسز نے گلگت بلتستان قانون سازاسمبلی کے نومنتخب ارکان کیلئے چارروزہ ورکشاپ کا اہتمام کیا۔جس کا افتتاح فدامحمدنشاد،سپیکرگلگت بلتستان قانون سازاسمبلی نے کیا۔انہوں نے پارلیمنٹ کے ارکان کیلئے سیکھنے اورٹریننگ سیشن کی ضرورت پر زوردیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ارکان پارلیمنٹ کیلئے اس سیشن کے اہتمام پر پپس کا شکریہ اداکیا،اورانہوں نے نومنتخب ارکان کوچارروز اورینٹی ایشن ورکشاپ میں بھرپور شرکت کے لیے بھی کہا۔ایگزیکٹوڈائریکٹرپپس محمد راشد مفضول ذکاء نے معززممبران کو ہرممکن مددکا یقین دلایا۔انہوں نے مزید کہا کہ پپس اس ورکشاپ کا اہتمام یورپین یونین اور اے کے آر ایس پی کے تعاون سے کررہاہے۔ ورکشاپ میں ارکان قانون سازاسمبلی یا غیر قانون ساز اسمبلی امور اور کمیٹیوں کے افعال کو زیربحث لائیں گے۔اس ورکشاپ کا مقصدنومنتخب ارکان اسمبلی کو اپنے فرائض منصبی کو بہتر انداز میں چلاناہے۔