اورنج ٹرین منصوبہ عوام کیلئے وبال جال بن چکا ہے‘چیئرمین سنی اتحاد کونسل

جنرل راحیل شریف نے اپنے عہدے کی مدت میں توسیع سے انکار کرکے خود کو ایک سچا پیشہ ور فوجی ثابت کیا ہے‘صاحبزاد حامدرضا

منگل 26 جنوری 2016 21:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جنوری۔2016ء ) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ ضرب عضب حکومت نہیں فوج کا کارنامہ ہے،اورنج ٹرین منصوبہ عوام کیلئے وبال جال بن چکا ہے،حکومتی نااہلی کی وجہ سے گیس بحران سنگین ہو گیا ہے،جنرل راحیل شریف نے اپنے عہدے کی مدت میں توسیع سے انکار کرکے خود کو ایک سچا پیشہ ور فوجی ثابت کیا ہے، قوم کی نظر میں جنر ل راحیل شریف کا مقام اور بڑھ گیا ہے۔

ن خیالات کا اظہار انہوں نے ملائیشیا سے سنی اتحاد کونسل پنجاب کے سیکر ٹری انفارمیشن مولانا محمد اکبر نقشبندی سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ا نہوں نے کہا کہ مو لانا عبد العزیز ریاست کا کھلی باغی ہے اور اس کے خلاف کاروائی نہ ہونے سے ریاست کی کمزوری ظاہر ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد خوش آئند ہے۔ پاک سرزمین پر بھارتی دہشتگردی کا نوٹس نہ لینا امریکہ کی منافقت کا ثبوت ہے۔

حکومت سانحہ چارسدہ کے گرفتار سہولت کاروں کا مقدمہ فوجی عدالت میں بھیجے۔ جنرل راحیل شریف کی خدمات مثالی اور قابل تقلید ہیں۔ آرمی چیف کا توسیع نہ لینے کے اعلان کی سب سے زیادہ خوشی کرپٹ افراد کو ہو ئی ہے۔ ا صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ پنجاب میں اربو ں روپے نمائشی منصوبوں پر جھونکے جارہے ہیں۔ اورنج ٹرین منصوبہ پر خرچ ہونے والے دو سو ارب روپے سے پنجاب میں اڑھائی ہزار سکول اور پانچ سو سکول قائم کئے جاسکتے ہیں۔

پنجاب میں زمینوں پر قبضے کے ہر کیس میں حکمران جماعت کا کوئی عہدیدار ملوث ہوتا ہے۔ شہباز شریف کیے چھ ماہ میں بجلی بحران ختم کرنے کے وعدے کہاں گئے۔ پولیس کو وی آئی پی سیکیورٹی سے ہٹاکر تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی پر لگایا جائے۔ جنر ل راحیل شریف نے عوامی پسندیدگی میں مزید اضافہ کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :