تھانہ کلری کی حدود سے فشری سے گرفتار کیے گئے ملزمان سخت سیکورٹی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش

منگل 26 جنوری 2016 21:33

تھانہ کلری کی حدود سے فشری سے گرفتار کیے گئے ملزمان سخت سیکورٹی میں ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جنوری۔2016ء) پاکستان رینجرز سندھ نے تھانہ کلری کی حدود سے فشری سے گرفتار کیے گئے سلیم دیدک، مارخش اور سعید بلوچ اور دل مراد کو سخت سیکورٹی میں منگل کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا۔ رینجرز کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اعتراف کیا ہے کہ وہ عرصہ دراز سے عذیر جان بلوچ اور بابا لاڈلہ کو مالی امداد فراہم کرتے تھے۔

عذیر بلوچ کے کہنے پر گینگ وار کے 150 لڑکے ایف سی ایس میں بھرتی کئے۔

(جاری ہے)

مذکورہ ملزمان بلوچ لبریشن آرمی کو بھی فنڈنگ کرتے ہیں اور ان کے ساتھ بھی روابط رکھتے ہیں۔ ان فنڈنگ سے بی ایل اے نے اسلحہ بھی خریدارا ہے جو کہ کراچی اور بلوچستان میں دہشت گردی میں استعمال ہوتا ہے جبکہ ملزمان نے سیاسی شخصیات کو بھی کروڑوں روپے کرپشن کی مد میں دیئے۔ ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں قتل کے کیس تھے جو کہ سیاسی بنیادوں پر ختم کردیئے گئے ہیں۔ ملزمان سے مزید تفتیش کرنی ہے لہٰذا انہیں 90 روز کے لئے رینجرز کی تحویل میں دیا جائے جس پر عدالت نے رینجرز کی استدعا کو منظور کرتے ہوئے ملزمان کو 90 روز کے لئے رینجرز کی تحویل میں دیدیا۔

متعلقہ عنوان :