امن و امان کے قیام اور عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی میں ناکامی نے حکومت کی نااہلی کا پردہ چاک کر دیا،علامہ ناصر عباس جعفری
منگل 26 جنوری 2016 21:42
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 جنوری۔2016ء ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ حکومت کی بد انتظامی اور ناقص پالیسوں کے باعث ارض پاک غربت، دہشت گردی اور اقتصادی بحران کے ہاتھوں یرغمال بن چکی ہے۔ امن و امان کے قیام اور عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی میں ناکامی نے حکومت کی نااہلی کا پردہ چاک کر دیا ہے۔
شاہراہوں کی تعمیر سمیت ان پر وجیکٹس پر سرکاری وسائل بے دریغ لٹائے جا رہے ہیں جن میں حکومتی اراکین کا مال بکتا اور بنتا ہے۔ تعلیم ، صحت اور بیروزگاری کے خاتمے سمیت دیگر توجہ طلب امور کو دانستہ طور پر نظر انداز کیا جا رہا ہے جو نئی نسل اور پاکستانی عوام کے ساتھ بدترین بددیانتی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں بیٹھ کر حکومتی رٹ کو سرعام چیلنج کرنے والے ملا کو بیشتر مقدمات میں ملوث ہونے کے باوجود گرفتاری میں پس و پیش دہشت گردی کے خاتمے میں حکومت کی ’’سنجیدہ کوششوں‘‘ کو سمجھنے کے لیے کافی ہے۔
نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر جب تک بلاتفریق عمل نہیں ہو گا تب تک دہشت گردی کا خاتمہ ممکن نہیں۔اگر حکومت ملک میں امن کی خواہاں ہے تو قانون کے نفاذ میں کسی بھی دباو یا مصلحت کو رکاوٹ نہ بننے دے۔چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کا اپنی مدت ملازمت میں توسیع نہ لینے کا فیصلہ اصولی ،دانشمندانہ اور آئین پاکستان کی پاسدارای کا بہترین اظہار اور قابل تعریف ہے تاہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کسی بھی قسم کی لچک کا مظاہرہ ملک کو شدید ترین خطرات سے دوچار کر سکتا ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنرل راحیل کی پالیسیاں تسلسل کے ساتھ جاری رہنے کی ضرورت ہے تاکہ وطن عزیز کو دہشت گردی کی لعنت سے پاک کیا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.