راحیل شریف نے دباوٴاورسیاست کرنے کا تاثرختم کردیا،فضل الرحمن

منگل 26 جنوری 2016 22:09

راحیل شریف نے دباوٴاورسیاست کرنے کا تاثرختم کردیا،فضل الرحمن

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 جنوری۔2016ء) جے یوآئی (ف)کے سربراہ مولانافضل الرحمن نے کہاہے کہ آرمی چیف کے بیان سے افواہیں دم توڑگئیں ،راحیل شریف نے دباوٴاورسیاست کرنے کے تاثرکوختم کردیا۔

(جاری ہے)

منگل کے روزمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی افواہیں ان کے بیان کے بعددم توڑچکی ہیں ،آرمی چیف نے بیان دیکرفوج کے دباوٴاورسیاست کرنے کے تاثرکوبھی ختم کردیاہے ۔انہوں نے کہاکہ دنیابھرمیں جنگ مسلط کرنے والی قوت امریکہ ہے ،ملافضل اللہ کی ہلاکت کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتااس بارے میں میڈیاسے سناہے ۔انہوں نے کہاکہ کشمیرکی جدوجہد کیلئے پاکستانی قومی کشمیریوں کے ساتھ ہے۔