وفاقی وزیر اطلاعات کی عدالت میں زیر سماعت معاملے پر گفتگو بدنیتی پر مبنی ہے، عدالت اور الیکشن کمیشن کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی مذمت کرتے ہیں

تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق کا وزیر اطلاعات کے بیان پر ردعمل

منگل 26 جنوری 2016 22:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 جنوری۔2016ء) تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات کی عدالت میں زیر سماعت معاملے پر گفتگو بدنیتی پر مبنی ہے، عدالت اور الیکشن کمیشن کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی مذمت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کے بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنماء نعیم الحق نے کہا کہ زیرسماعت کیس پر پرویز رشید کی گفتگو بدنیتی پر مبنی ہے، عدالت اور الیکشن کمیشن کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پرویز رشید یاد رکھیں عدالتوں پر حملوں کا وقت گزر چکا ہے، الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کے تمام اکاؤنٹس کی تفصیلات گزٹ میں چھاپتا ہے، عدالت اور الیکشن کمیشنکو پرویز رشید کے بیان کا نوٹس لینا چاہیے