امریکہ فضائیہ‘انڈین ایئرلائن سمیت کئی فضائی کمپنیاں پاکستان کی مقروض نکلیں
امریکی فضائیہ نے 13سال سے ایک کروڑ 80 لاکھ روپے دینے ہیں کئی بار امریکی سفارت خانے کے ذریعہ یادہانیاں کروائی گئیں مگر کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی ہے:سیکرٹری پاکستان سول ایوی ایشن کا پبلک اکاونٹس کمیٹی کے سامنے بیان
میاں محمد ندیم منگل 26 جنوری 2016 23:11
اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 جنوری۔2016ء) امریکی ایئر فورس، انڈین ایئر لائن سمیت کئی فضائی کمپنیاں پاکستان کی مقروض نکلیں پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق امریکی فضائیہ سمیت مختلف فضائی کمپنیوں نے 14 ارب روپے کی ادائیگیاں کرنی ہیں۔منگل کو پبلک اکاونٹس کمیٹی کے اجلاس میں سیکرٹری سول ایوی ایشن عرفان الہٰی نے بتایا کہ امریکی فضائیہ نے سی اے اے کو ایک کروڑ 80 لاکھ روپے دینے ہیں اور رقم کے حصول کے لیے پاکستان میں امریکی سفارت خانے کے ذریعہ کئی بار پیغام پہنچایا گیا ہے لیکن تاحال کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی ہے۔
یاد رہے کہ امریکی فضائیہ نے یہ رقم افغانستان میں لڑائی کے دوران پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے، کرائے، بجلی کے بلوں اور ایرونائیٹکل ریونیو کی مد میں ادا کرنی ہے۔(جاری ہے)
سول ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ امریکی فضائیہ کے ذمے رقم 2002 سے 2003 کے دوران سے واجبِ الادا ہے۔افغانستان میں امریکہ کے حملے کے بعد پاکستان کے عسکری ہوائی اڈے امریکہ اور اتحادی افواج کے زیر استعمال رہے ہیں۔
صوبہ بلوچستان میں شمسی ایئر بیس اور شہباز ایئر بیس امریکی فضائیہ کے استعمال میں تھیں اور ان ایئر بیس پر اتحادی افواج کے لڑاکا اور مال بردار جہاز اترتے تھے۔خیال کیا جاتا ہے کہ تربیلا غازی ایئر بیس سمیت دوسرے ایئر بیس سے افغانستان اور پاکستان کے قبائلی علاقوں کے لیے امریکی ڈرون بھی پرواز کرتے تھے۔ 2011 میں پاک افغانستان کی سرحد کے قریب سلالہ کے مقام پر فوجی چوکی پر امریکی اتحادی افواج کی بمباری میں پاکستان فوجی ہلاک ہوئے تھے۔ اس حملے کے بعد پاکستان نے شمسی ایئر بیس کو امریکہ سے خالی کروا لیا تھا۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کے حکام نے پبلک اکاونٹس کمیٹی کو بتایا کہ ایئر پورٹ ٹیکس کی مد میں انڈین ایئر لائن، رشین ایئر لائن اور ملکی فضائی کمپنیوں کے ذمے میں رقوم واجبِ الادا ہیں لیکن سب سے زیادہ 8 ارب روپے پاکستان انٹرنیشنل لائن کے ذمے واجب الادا ہے۔سیکرٹری سول ایوی ایشن عرفان الہٰی نے کہا کہ اب تک مجموعی طور پر چار ارب روپے وصول کر لیے گئے ہیں جبکہ 10 ارب کی وصولی کے لیے کوشش کی جا رہی ہے۔مزید اہم خبریں
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.