روس کے صدارتی ترجمان کا امریکہ کے الزامات پر شدید ردعمل‘بلاثبوت الزامات لگانا ان کے اپنے کردار کو مشکوک بناتا ہے:دمتری پسکوو

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 27 جنوری 2016 11:00

روس کے صدارتی ترجمان کا امریکہ کے الزامات پر شدید ردعمل‘بلاثبوت الزامات ..

ماسکو(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 جنوری۔2016ء) روس کے صدارتی ترجمان دمتری پسکوو نے امریکہ کی جانب سے صدر روس ولادیمیر پوتن پرالزامات پر شدید ردعمل ظاہرکرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی وزارت مالیات کی جانب سے صدر روس ولادیمیر پوتن پر بلا ثبوت الزام لگانا بذات خود اس ادارے کو دھندلاتا ہے اور ثبوت کا متقاضی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم امریکہ کی وزارت مالیات سے ثبوت طلب کرنے کا تقاضا نہیں کریں گے کیونکہ اگر وہ اس طرح کسی ثبوت کے بغیر الزام لگاتے ہیں تو ان کا اپنا ادارہ مشکوک ہوتا ہے۔

یہ ہمارا کام نہیں کہ ثبوت طلب کریں بلکہ اس ادارے کا فرض ہے کہ کوئی ثبوت دے کر ثابت کرے کہ وزارت مالیات کے ترجمان کا بیان محض خالی الفاظ پر مشتمل نہیں۔اس سے پہلے غیر ملکی ذرائع ابلاغ عامہ نے بتایا تھا کہ اس میں امریکہ کی وزارت مالیات کے ترجمان ایڈم شوبن جو اپنے ملک کی جانب سے روس پر لگائی گئی پابندیوں کا معاملہ دیکھتے ہیں، نے صدر روس کو بدعنوانی میں لتھڑا ہواشخص قراردیتے ہوئے کہا تھا کہ امریکی حکومت اس بارے میں ایک عرصے سے جانتی ہے۔

متعلقہ عنوان :