کراچی پولیس کا آپریشن :مختلف کاروائیوں کے دوران 2دہشت گردوں سمیت16افراد گرفتار
میاں محمد ندیم بدھ 27 جنوری 2016 11:00
کراچی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 جنوری۔2016ء) کراچی پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 2 دہشت گردوں اور کالعدم جماعت کے کارندے سمیت 16 ملزم گرفتار کرکے ان سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کیا ہے۔ کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
(جاری ہے)
لیاری میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزموں کو گرفتارکرلیا ، پکڑے جانے والے ملزموں کا تعلق لیاری گینگ وار ، شیراز کامریڈ گروپ سے ہے ، گرفتار ملزموں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ، رینجرز نے رام سوامی سے 6 افراد کے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرکے اسلحہ و بارود برآمد کرلیا۔
ادھر پریڈی تھانے کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد دو دہشتگردوں کو پکڑ لیا گیا۔ دونوں کا تعلق کالعدم جماعت سے بتایا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق نعمت اور شمروز بینک ڈکیتی ، بھتہ خوری اور سٹریٹ کرائمز میں ملوث ہیں۔ ملزم کالعدم جماعت کے لیے سہولت کار کے طور پر بھی کام کرتے ہیں۔ مچھر کالونی میں پولیس مقابلے کے بعد 2 ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے۔ ملیر الفلاح اور شاہ فیصل میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 11 ملزمان کو حراست میں لے لیا جن سے تفتیش کی جا رہی ہے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.