سپریم کورٹ ، سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کو بلٹ پروف گاڑی اور مراعات کے خلاف دائر درخواست کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ فیصلے تک موخر

بدھ 27 جنوری 2016 11:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 جنوری۔2016ء) سپریم کورٹ نے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کو بلٹ پروف گاڑی دینے اور مراعات کے خلاف دائر درخواست کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ فیصلے تک موخر کر دی ہے اور ہائی کورٹ کو ہدایت کی ہے کہ معاملے کو فروری کے پہلے ہفتے میں نمٹایا جائے۔ یہ ہدایت جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے بدھ کے روز جاری کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل اٹارنی جنرل رانا وقار نے عدالت کو بتایا کہ وفاقی حکومت نے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف انٹراکورٹ اپیل دائرکر رکھی ہے جس کو 4 فروری کو سماعت کے لئے مقرر کیا گیا ہے اس کے فیصلے تک سماعت موخر کی جائے ۔ جس پر عدالت نے سماعت 4 فروری کے بعد تک موخر کرتے ہوئے ہائی کورٹ کو ہدایت کی ہے کہ فروری کے پہلے ہفتے میں فیصلہ دیا جائے ۔ دوران سماعت درخواست گزار حنیف ریاض راہی بھی موجود تھے ۔