توہین اسلام کے الزام میں مصری خاتون صحافی کوتین سال قید، 20 ہزار مصری پاوٴنڈ جرمانے کی سزا
بدھ 27 جنوری 2016 11:43
قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 جنوری۔2016ء)مصر کی ایک مقامی عدالت نے اسلامی کی مبینہ توہین کے الزام میں ایک سرکردہ خاتون صحافی اور مصنفہ فاطمہ ناعوت کو تین سال قید اور 20 ہزار مصری پاوٴنڈ جرمانے کی سزا سناتے ہوئے اس کا کیس خصوصی عدالت کو بھجوا دیا گیا ہے۔عدالت نے ناعوت کے وکیل محمد عفیفی کی موجودگی میں گذشتہ روز ملزمہ کے خلاف مقدمہ کا فیصلہ سنایا۔
ناعوت پر اسلام کی توہین اور سوشل میڈیا پر عدالت کی توہین کا بھی الزام عاید کیا گیا ہے۔قبل ازیں مصر کے السیدہ زینب پراسیکیوشن کی جانب سے ناعوت کا کیس الجنح کی ایک مقامی عدالت کو بھجوایا گیا تھا۔ اس پر مبینہ طور پر اسلام کی توہین اور’فیس بک“ پر شعائر اسلام کا تمسخر اڑانے کا الزام عاید کیا گیا تھا۔(جاری ہے)
دوسری جانب ناعوت نے اپنے خلاف جاری مقدمہ کے تحت عاید الزامات کی صحت سے انکار کیا ہے۔
اس کا کہنا ہے کہ اسلام میں عید بقرہ کے موقع پر جانوروں کی قربانی کے تصور پر میرے خیالات کو مبالغہ آرائی دے کر اسے توہین اسلام قرار دیا گیا ہے۔ میں نے جانوروں کی قربانی کو ”جانوروں کو اذیت“ دینے کے مترادف قرار دیا تھا۔خیال رہے کہ فاطمہ ناعوت نیوز مصر سے پارلیمنٹ کی رکن کی بھی امیدوارہ تھیں تاہم وہ انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ہار گئی تھیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
-
غزہ سے ملنے والی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کیے جانے کا دعوی
-
فلسطینیوں پرمظالم پر امریکی جامعات میں احتجاج شدت اختیارکرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.