بنگلا دیشی سفارتخانے کا سابق پاکستانی گول کیپر منصور احمد کو ویزے کے اجراء سے انکار

بدھ 27 جنوری 2016 11:46

بنگلا دیشی سفارتخانے کا سابق پاکستانی گول کیپر منصور احمد کو ویزے کے ..

لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار27جنوری- 2016ء) پاکستانی ہاکی ٹیم کے سابق گول کیپر منصور احمد نے کہا ہے کہ بنگلہ دیشی سفارتخانے نے انھیں ویزا جاری کرنے سے انکار کردیا ہے جس کے بعد اب وہ ساؤتھ ایشین گیمز کیلیے ٹیم کے گول کیپنگ کوچ کی ذمہ داریاں نہیں نبھا سکتے ہیں ، یہ مقابلے آئندہ برس بھارت میں شیڈول ہیں ۔

(جاری ہے)

منصور احمد کے مطابق وہ تقریباً دو ہفتوں سے بنگلہ دیشی ویزا ملنے کا انتظار کررہے تھے لیکن اب انہیں بتایا گیا کہ وہ مجھے ویزا نہیں دے رہے ، انھوں نے مزید کہا کہ ایک ہفتے قبل بنگلہ دیشی ایمبیسی نے ان سے کہا تھا کہ دفتر خارجہ کے ڈی جی کی منظوری ملنے پر ویزا جاری کردیا جائے گا لیکن ایسا نہ ہو سکا ۔