یو ایس ایڈ کے زیر انتظام انرجی ڈگری کے گریجوایٹس نے چھ ماہ کی تربیت مکمل کر لی

بدھ 27 جنوری 2016 11:57

اسلام آباد ۔ 27 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 جنوری۔2016ء) امریکا کے بین الاقوامی ترقی کے ادارے (یو ایس ایڈ) کے زیر انتظام توانائی کے شعبہ میں استعداد کار کی بہتری کے لئے انرجی ڈگری کے گریجوایٹس کو چھ ماہ کی تربیت فراہم کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

یو ایس ایڈ کے جاری بیان کے مطابق انرجی کے شعبہ میں تعلیم حاصل کرنے والے نوجوان گریجوایٹس کو پروگرام کے تحت کام کی جگہ پر تربیتی مواقع فراہم کئے گئے تاکہ توانائی کے شعبہ ترقی میں مدد حاصل کی جاسکے نوجوانوں کو کام کی جگہ پر تربیت کے مواقع کی فراہمی سے ان کی قابلیتوں کو نکھارنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :