فرانسیسی صدر ایشوریا رائے کے مداح نکلے‘خصوصی ظہرانے پرملاقات

اداکارہ کو فرانس کے اعلی سول اعزاز نائٹ آف دی آرڈر آف ارٹس اینڈ کلچر سے نوازا گیا

بدھ 27 جنوری 2016 12:04

فرانسیسی صدر ایشوریا رائے کے مداح نکلے‘خصوصی ظہرانے پرملاقات

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جنوری۔2016ء) بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن نے گزشتہ روز فرانسیس صدر فرانسسکو ہالینڈ سے ملاقات کی یہ ملاقات ایک خصوصی ظہرانے پر ہوئی اس موقع پر اداکارہ نے بنارسی ساڑھی پہن رکھی تھی۔بالی ووڈ اداکارہ نے فرانسیسی صدر سے ملاقات کے موقع پر کینز فلم فیسٹیول میں شرکت کے موقع پر ہونیوالے تجربات سے آگاہ کیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ایشوریا رائے جب ظہرانے میں شرکت کے لیے پہنچیں تو فرانسیسی صدر نے انکا گرم جوشی کے ساتھ استقبال کیا جبکہ اداکارہ کو ان کی فلم انڈسٹری میں شاندار خدما ت کے اعتراف میں فرانس کا اعلٰی سول اعزاز نائٹ آف دی آرڈر آف ارٹس اینڈ کلچر سے نوازا گیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فرانسیسی صدر سے ملاقا ت کرنیوالوں میں ڈیزائنر ریتو بیری اور منیش اروڑا بھی شامل تھے ۔

متعلقہ عنوان :