آئی سی سی سکیورٹی عہدیدار روری سٹین کا لاہور کا دورہ

بدھ 27 جنوری 2016 12:07

آئی سی سی سکیورٹی عہدیدار روری سٹین کا لاہور کا دورہ

لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار27جنوری- 2016ء) کامن ویلتھ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان سے پہلے آئی سی سی کے آزاد سیکیورٹی عہدیدار نے لاہور میں انتظامات کا جائزہ لیا اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رواں سال ستمبر ، اکتوبر میں کامن ویلتھ ممالک کے کرکٹرز پر مشتمل ٹیم کی پاکستان آمد متوقع ہے جس کے باعث آئی سی سی ٹاسک فورس کے چیئرمین جائلز کلارک کی ہدایت پر جنوبی افریقہ کے روری سٹین نے لاہور میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ۔

روری سٹین کا تعلق جنوبی افریقہ کی سکیورٹی کمپنی سے ہے جو آئی سی سی کے لئے کام کرتی ہے ۔ انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد سے ملاقات کی اور نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کا دورہ بھی کیا۔ جس کے بعد پولیس حکام اور ضلعی انتظامیہ کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کیں ، ملاقات میں انہیں کامن ویلتھ ٹیم کو دی جانے والی سکیورٹی سے بھی آگاہ کیا گیا ۔