لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 27 جنوری 2016 12:07

لاہور  سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے

لاہور/فیصل آباد/سرگودھا/شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 جنوری۔2016ء ) صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف مقامات پر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4ریکارڈ کی گئی ، زلزلے کے بعد شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے عمارتوں سے باہر نکل آئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دوپہر بارہ بجکر دو منٹ پر لاہور ،فیصل آباد، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، پھولنگر، شرقپور ، اوکاڑہ، پتوکی، سیالکوٹ، فیروزوالا، نارنگ منڈی، مانگا منڈی، رائیونڈ، قصور، بچیکی ، ڈسکہ ، نارروال، شکر گڑھ، شیر گڑھ، گجرات، جہلم،مریدکے ، گوجرانوالہ، موڑکھنڈا، دیپالپور، حویلی لکھا اور گردونواح سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں ، دفاتر اور کاروباری مراکز سے باہر نکل کرکھلے مقامات پر آ گئے ۔

زلزلہ پیما ہ مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز ننکانہ صاحب میں 10کلو میٹر گہرائی میں تھا۔

متعلقہ عنوان :