سوناکشی فلم”چمیلی کی شادی“ کے سیکوئل میں مرکزی کردار ادا کریں گی

بدھ 27 جنوری 2016 12:11

سوناکشی فلم”چمیلی کی شادی“ کے سیکوئل میں مرکزی کردار ادا کریں گی

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جنوری۔2016ء) بالی ووڈ میں دبنگ گرل کے نام سے مشہور اداکارہ سوناکشی سنہا ماضی کی سپر ہٹ فلم”چمیلی کی شادی“ کے سیکوئل میں مرکزی کردار ادا کریں گی۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ کی کامیڈی فلم”چمیلی کی شادی“ 1986 میں ریلیز کی گئی تھی جس میں اداکار انیل کپور اور امرتا سنگھ نے مرکزی کردار ادا کیا تھا جس میں دونوں اداکاروں کی جوڑی کو خوب پذیرائی حاصل ہوئی جب کہ فلم میں اداکارہ امرتا سنگھ کا کردارآج بھی لوگوں کے ذہنوں میں محفوظ ہے تاہم اب فلم ”چمیلی کی شادی“ کا سیکوئل بنانے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ ہدایت کاروں رادھیکا راوٴ اور ونے سپرو نے ماضی کی سپر ہٹ فلم”چمیلی کی شادی“ کا سیکوئل بنانے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ فلم میں امرتا سنگھ کا کردار اداکارہ سوناکشی سنہا ادا کریں گی اور فلم میں انیل کپور کے کردار کے لیے ابھی تک کسی اداکار کا انتخاب نہیں کیا گیا تاہم فلم کی کاسٹ کا حتمی اعلان چند روز میں کیاجائے گا۔