اداکارہ کیتھرین زیٹا جونز کی فلم” ڈیڈز آرمی“ کے پریمیئر میں شرکت

بدھ 27 جنوری 2016 12:17

اداکارہ کیتھرین زیٹا جونز کی فلم” ڈیڈز آرمی“ کے پریمیئر میں شرکت

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جنوری۔2016ء) ہالی ووڈ اداکارہ کیتھرین زیٹا جونز نے اپنی آنے والی فلم ” ڈیڈز آرمی“ کے لندن میں ہوئے پریمیئر کی تقریب میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

ریڈ کارپٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیتھرین کا کہنا تھا کہ انہیں اس فلم میں کام کرنے زیادہ لطف اس لئے آیا کیونکہ وہ اپنے آبائی ملک آئی تھیں۔ انہوں نے کہا ہر کردار ادا کرتے ہوئے اداکار پر دباوٴ ہوتا ہے لیکن مزاحیہ اداکاری کرتے ہوئے دباوٴ زیادہ ہوتا ہے۔ ڈیڈز آرمی مزاحیہ فلم ہے جس میں کیتھرین ایک صحافی کا کردار ادا کر رہی ہیں جو دراصل ایک جرمن جاسوس ہے۔ فلم پانچ فروری کو نمائش کے لئے پیش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :