بھارتی مدرسے کے طلبہ اور اساتذہ پر موبائل فون، انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی لگ گئی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 27 جنوری 2016 12:23

بھارتی مدرسے کے طلبہ اور اساتذہ پر موبائل فون، انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا ..

نئی دہلی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 جنوری۔2016ء) بھارت کی شمالی ریاست اتر کھنڈ میں ایک مدرسے میں زیر تعلیم بچوںپر موبائل ٹیلی فون اور سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی لگادی گئی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اتر کھنڈ کے ضلع ہردیوار میں مدرسہ امدادالاسلام میں زیر تعلیم طالبعلموں پر پابندی لگائی گئی ہے کہ وہ موبائل ٹیلی فون ، انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا استعمال نہیں کرسکتے یہاں تک کہ یہاں کے اساتذہ کو بھی ان سروسز سے دور رہنے کیلئے کہا گیا ہے تاہم انہیں صرف ایسے ٹیلی فون استعمال کرنے کی اجازت دی گئی ہے جن پر انٹر نیٹ کی سہولت میسر نہ ہو صرف کال کرنے اور سننے کی سہولت ہو ، اسی طرح طلبہ کو بھی اپنے والدین سے اساتذہ کے فون پر ان کی موجودگی میں بات کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

یہ پابندی اس علاقے میںمبینہ طور پر چار مسلمان طلبہ کی داعش سے رابطوں کے الزام میں گرفتاری کے بعد لگائی گئی ہے۔ ایک بھارتی اخبار نے مدرسے کے مہتمم مولانا نواب علی کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس اقدام کا مقصد بچوں کو انٹرنیٹ کے استعمال سے دہشت گردی کی طرف مائل اور گمراہ ہونے سے بچانا ہے۔