ایلسٹرکک کو 10ہزار ٹیسٹ رنزکا سنگ میل عبور کرنے کیلئے چند ماہ انتظار کرنا ہو گا

بدھ 27 جنوری 2016 12:29

ایلسٹرکک کو 10ہزار ٹیسٹ رنزکا سنگ میل عبور کرنے کیلئے چند ماہ انتظار ..

سینچورین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جنوری۔2016ء) انگلش ٹیم کے کپتان اور سٹار اوپننگ بلے باز ایلسٹرکک کو ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رنزوں کا سنگ میل عبور کرنے کیلئے مزید چند ماہ انتظار کرنا ہو گا۔

(جاری ہے)

کک جنوبی افریقہ کے خلاف حالیہ کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز میں کیریئر کے دس ہزار رنز کے ہندسے کے قریب تو پہنچے تاہم اسے عبور نہ کر سکے اور اب انہیں دس ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے مئی میں سری لنکا کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز تک انتظار کرنا پڑے گا۔ کک نے اب تک 126 میچز میں 9964 رنز بنا رکھے ہیں اور انہیں دس ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے مزید 36 رنز درکار ہیں۔ وہ دس ہزار رنز مکمل کرنے والے پہلے انگلش بلے باز بن جائیں گے۔ کک نے 28 سنچریاں اور 47 نصف سنچریاں بنا رکھی ہیں

متعلقہ عنوان :