’ایئر لفٹ‘ نے زندگی کی حقیقت پر مبنی کہانیوںپر فلمیں بنانے کا حوصلہ دیا ہے:اکشے کمار

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 27 جنوری 2016 12:29

’ایئر لفٹ‘ نے زندگی کی حقیقت پر مبنی کہانیوںپر فلمیں بنانے کا حوصلہ ..

ممبئی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 جنوری۔2016ء) بھارتی اداکار اکشے کمار نے کہا ہے کہ ان کی فلم ’ایئر لفٹ‘ نے انہیں زندگی کی حقیقت پر مبنی کہانیوں پر فلمیں بنانے کا حوصلہ دیا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا کہ 22جنوری کو ریلیز ہونے والی فلم نے تجارتی بنیادوں پر کامیابی دی ہے جس نے ایک ہفتے میں ہی پونے پچپن کروڑ روپے کما لئے ہیں اور میں اس سے بہت خوش ہوں ، میں سمجھتا ہوں کہ اس طرح کی مزید فلمیں بھی بنائی جائیں جن میں لوگوں کی زندگی میں پیش آنے والے حقیقی واقعات پردہ سکرین پر دکھائے جاسکیں۔