پاکستان اے اور انگلینڈلائنز کی ٹیمیں چوتھے ون ڈے میں کل آمنے سامنے ہوں گی

بدھ 27 جنوری 2016 12:31

پاکستان اے اور انگلینڈلائنز کی ٹیمیں چوتھے ون ڈے میں کل آمنے سامنے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جنوری۔2016ء) پاکستان اے اور انگلینڈلائنز کرکٹ ٹیمیں چوتھے ون ڈے میں کل جمعرات کو آمنے سامنے ہوں گی، انگلینڈلائنز کو پانچ میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہے۔

(جاری ہے)

انگلینڈلائنز نے سیریز کے پہلے دو میچز میں پاکستان اے کو شکست دے کر سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کی تھی تاہم پاکستان اے نے تیسرے میچ میں اسے شکست دے کر سیریز میں کم بیک کیا ہے، سیریز کا چوتھا میچ گرین شرٹس کیلئے بہت اہمیت کا حامل ہے، ناکامی کی صورت میں اسے ون ڈے سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑے گا، تیسرے میچ میں ٹیم کی کارکردگی دیکھ کر توقع کی جا رہی ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کے اگلے میچز دلچسپ ہوں گے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری میچ 30 جنوری کو کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ٹی ٹونٹی سیریز میں انگلینڈلائنز کی ٹیم 3-2 سے فتح یاب رہی تھی