وزیراعظم نواز شریف مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لئے کوشاں ہیں، ملیحہ لودھی

بدھ 27 جنوری 2016 12:45

یویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 جنوری۔2016ء) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں علاقائی دشمنی کاخاتمہ چاہتا ہے، وزیراعظم نوازشریف خطے میں ہم آہنگی کے لئے کوشاں ہیں۔

(جاری ہے)

سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف نے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے خاتمے کے لئے مصالحتی کوششیں کریں، مسائل کے حل کے لئے مذاکرات ضروری ہیں مغربی ایشیا میں افراتفری ختم کرکے خطے کو مضبوط بنایا جاسکتا ہے۔

۔ان کا کہنا تھا کہ اسلامی تعاون تنظیم خطے میں تنازعات کے خاتمے اورپائیدارامن کے لئے کرداراداکرسکتی ہے، خطے کے ممالک میں کشیدگی کے تباہ کن نتائج ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نظام کی خرابی سے داعش جیسے غیرریاستی عناصرکوپھیلنے کا موقع ملا۔ مغربی ایشیا میں افراتفری ختم کرکے خطے کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔ پاکستان مشرق وسطیٰ میں علاقائی دشمنی کا خاتمہ چاہتا ہے ، اسلامی تعاون تنظیم خطے کے ممالک میں امن کیلئے کردار ادا کرسکتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :