حکومت نے انٹرنیٹ پر فحاشی کیخلاف بڑی کارروائی کی تیاری شروع کردی

پی ٹی اے کا انٹرنیٹ سروس فراہم کرنیوالوں سے 4 لاکھ سے زائدفحش ویب سائٹ تک رسائی بندکرنے کا حکم

بدھ 27 جنوری 2016 12:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 جنوری۔2016ء) حکومت نے انٹرنیٹ پرفحاشی کیخلاف ایک بڑی کارروائی کی تیاری شروع کردی ،پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی نے انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والوں سے 4 لاکھ سے زائدفحش ویب سائٹ تک رسائی بندکرنے کا حکم دیدیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فحاشی یااس سے متعلق موادتک رسائی ڈومین کی سطح تک محدودہوگی، یہ اقدام سپریم کورٹ کے حالیہ اس حکم کے بعد کیاگیا ہے جس میں ٹیلی کام شعبے کے ریگولیٹری ادارے سے کہاگیاتھا کہ وہ پاکستانی نوجوان نسل کو خراب کرنے میں کرداراداکرنے والی فحش ویب سائٹس کیخلاف اقدام کیے جائیں۔

پی ٹی اے نے کہاکہ اس نے ایسی ویب سائٹس کو ڈومین کی سطح پر بند کرنے کیلئے پیشگی اقدامات کا فیصلہ کیا ہے تاکہ انٹرنیٹ کے ذریعے فحش موادکی نشر واشاعت پرقابو پایاجاسکے۔

متعلقہ عنوان :