تولئے کی ملکی برآمدات میں 4 فیصد سے زائد کا اضافہ

بدھ 27 جنوری 2016 12:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 جنوری۔2016ء) رواں مالی سال 16۔ 2015کی پہلی ششماہی کے دوران تولئے کی ملکی برآمدات میں 4 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2015کے دوران 396.196ملین ڈالر مالیت کے تولئے برآمد کئے گئے ہیں۔گذشتہ مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2014 کے دوران تولئے کی برآمدات سے 380.823ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔ اسطرح رواں مالی سال میں گذشتہ مالی سال کے مقابلے میں تولئے کی برآمدات کی شرح میں 4.56فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :