قومی ون ڈے کپ سیمی فائنل: نیشنل بینک نے یونائیٹڈ بینک کو 6وکٹوں سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ،اکبرالرحمان نے ناقابل شکست 70اور کامران اکمل نے 63رنزبنائے

بدھ 27 جنوری 2016 13:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 جنوری۔2016ء) نیشنل بینک نے یو بی ایل کو پہلے سیمی فائنل میں چھ وکٹوں سے ہرا کر قومی ون ڈے کپ کے فائنل میں جگہ بنالی، فاتح ٹیم کے کپتان کامران اکمل اپنی پرفارمنس کے ذریعے قومی ٹیم میں کم بیک کیلئے پر عزم ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں نیشنل بینک کی دعوت پریو بی ایل کی ٹیم48ویں ویں اوور میں 185 رنزپرڈھیرہوگئی، حماد اعظم 59 اور کپتان یونس خان41 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ ضیائالحق نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

نیشنل بینک نے مطلوبہ ہدف باآسانی چاروکٹوں پر حاصل کیا،اکبرالرحمان نے ناقابل شکست 70اور کامران اکمل نے63 رنزبنائے۔کامران اکمل کا کہنا تھا کہ وہ صرف ٹی ٹوئینٹی ہی نہیں بلکہ تینوں فارمیٹس میں بلے باز کی حیثیت سے کم بیک کرنے چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :