آئی سی سی کے سکیورٹی عہدیدارکا لاہورکا دورہ

بدھ 27 جنوری 2016 13:01

لاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 جنوری۔2016ء) کامن ویلتھ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان سے پہلے آئی سی سی کے آزاد سکیورٹی عہدیدار نے لاہور میں انتظامات کا جائزہ لیا اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

رواں سال ستمبر اکتوبر میں کامن ویلتھ ممالک کے کرکٹرز پر مشتمل ٹیم کی پاکستان آمد متوقع ہے، جس کے باعث آئی سی سی ٹاسک فورس کے چیئرمین جائلز کلارک کی ہدایت پر جنوبی افریقہ کے روری اسٹین نے لاہور میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

روری اسٹین کا تعلق جنوبی افریقہ کی سکیورٹی کمپنی سے ہے جو آئی سی سی کے لئے کام کرتی ہے۔ روری اسٹین نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد سے ملاقات کی اور نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس کا دورہ بھی کیا۔ جس کے بعد انہوں نے پولیس حکام اور ضلعی انتظامیہ کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کیں، ملاقات میں انہیں کامن ویلتھ ٹیم کو دی جانے والی سکیورٹی سے بھی آگاہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :