رومن رینز کے پاس دوبارہ چیمپئن بننے کا موقع ہاتھ آگیا

بدھ 27 جنوری 2016 13:07

رومن رینز کے پاس دوبارہ چیمپئن بننے کا موقع ہاتھ آگیا

نیو یارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 جنوری۔2016ء) رائل رمبل میں چیمپئن شپ سے محروم ہونے والے رومن رینز کو موجودہ چیمپئن ٹرپل ایچ کا سامنا کرنے سے قبل بڑی رکاوٹ کو عبور کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

21 فروری کو شیڈول ڈبلیو ڈبلیو ای کے ایونٹ فاسٹ لین میں فیصلہ ہوگا کہ ریسل مینیا میں کون چیمپئن شپ میچ کے لیے ٹرپل ایچ کے مدمقابل آتا ہے۔ اس ایونٹ کا اہم ترین میچ رومن رینز، ڈین امبروز اور بروک لینسر کے درمیان ہوگا جس کو جیتنے والا ہی ریسل مینیا میں ٹرپل ایچ کا سامنا کرنے گا۔ یہ بات تو یقینی ہے کہ میچ بہت زبردست ہوگا کیونکہ یہ تینوں ہی بہترین ریسلرز ہیں۔ اس میچ کا اعلان گزشتہ شپ اسٹیفنی میکموہن نے ڈبلیو ڈبلیو ای را کے دوران کیا۔