پے درپے شکست سے ٹیم مینجمنٹ پریشان،دو گھنٹے طویل میٹنگ

بدھ 27 جنوری 2016 13:07

پے درپے شکست سے ٹیم مینجمنٹ پریشان،دو گھنٹے طویل میٹنگ

نیپئر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 جنوری۔2016ء) نیوزی لینڈ سے ون ڈے ہارنے والے کھلاڑیوں سے ٹیم مینجمنٹ کی 2 گھنٹے طویل ملاقات۔ باؤلنگ کوچ مشتاق احمد کی عماد وسیم پر کڑی تنقید، آپ مغرور ہوگئے ہیں، مشتاق احمد کا عماد وسیم سے مکالمہ۔ کھلاڑیوں کی خراب کارکردگی پر ٹیم مینجمنٹ کی سرزنش۔

(جاری ہے)

ہیڈ کوچ وقار یونس نے وہاب ریاض کو سخت وارننگ دی ، وقاریونس کی وہاب ریاض کو کارکردگی میں سنجیدگی دکھانے کی ہدایت۔

ذرائع کے مطابق شعیب ملک کی فٹنس کا جائزہ آج میچ سے پہلے لیا جائے گا،شعیب ملک کی دوسرے ون ڈے میں بھی شرکت مشکوک،ذرائع کے مطابق شعیب ملک نے تینوں ٹی 20 پین کلرلگا کرکھیلے۔ فاسٹ باؤلر محمد عامر فٹ ہو گئے ہیں ، محمد عامر پہلے ون ڈے میں نویں اوورکے دوران ان فٹ ہو گئے تھے۔ نیپئر میں آج بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔