پاکستان ،نیوزی لینڈ کے مابین گذشتہ13 سال سے پاکستان میں کوئی ون ڈے سیریزنہیں ہوئی

بدھ 27 جنوری 2016 13:21

پاکستان ،نیوزی لینڈ کے مابین گذشتہ13 سال سے پاکستان میں کوئی ون ڈے سیریزنہیں ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جنوری۔2016ء) پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹیموں کے مابین پاکستان میں گذشتہ13سال سے کوئی ون ڈے سیریزنہیں کھیلی گئی ۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے مابین پاکستان میںآ خری ون ڈے میچ7دسمبر2003ء کوراولپنڈی میں کھیلاگیاجوپاکستان نے49رنزسے جیتا۔دونوں ٹیموں کے مابین پاکستان میں1976ء سے7دسمبر2003ء تک20میچ کھیلے گئے جن میں سے17میچ پاکستان نے جیتے اور3میچ نیوزی لینڈنے جیتے۔پاکستان میں نیوزی لینڈکے خلاف پاکستان کی کامیابی کاتناسب85فیصداورنیوزی لینڈکاپاکستان کے خلاف کامیابی کاتناسب15فیصدہے۔

متعلقہ عنوان :