عاشق حسین قریشی ویٹرنز کرکٹ لیگ ، سپر سینئرز نے لاہور وائٹس کو 60 رنز سے ہرادیا
بدھ 27 جنوری 2016 13:24
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جنوری۔2016ء) پہلی نواب عاشق حسین قریشی ویٹرنز کرکٹ لیگ کا میچ سپر سینئرز اور لاہور وائٹس کے درمیان شاہ فیصل کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا گیا سپر سینئرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 30 اوورز میں 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 229 رنز بنائے۔ شہزاد بٹ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 82، اطہر محمود36، بلال خلجی 31، عامر الیاس بٹ 21، افضل شاہ 21 اور حماد مقبول نے16 رنز بنائے۔
لاہور وائٹس کی طرف سے نوید صوفی نے 3/17، امیر علی 1/25، محمد شاہد 1/48، کفایت حسین 1/50 اور محمد نواز نے 1/54 وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں لاہور وائٹس 26.4 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 169 رنز بناسکی۔ مجاہد جمشید نے 62، کفایت حسین 18، رضوان نثار 13، محمد نواز 13 ، ادریس مغل 13 اور غفار کاظمی نے 11 رنز بنائے۔(جاری ہے)
لاہور وائٹس کی طرف سے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ندیم بوٹانے 4/23، بلال خلجی 1/18، اکرم رضا 1/16، شہزاد بٹ 1/41 اور محسن آفتاب قرشی نے 1/39 وکٹ حاصل کیں۔
رانا سہیل منظور، قیصر خان امپائر جبکہ محمد کاظم سکورر تھے۔ میچ کے اختتام پر مہمانِ خصوصی سی ای او گولڈن بناسپتی میاں تصدق رسول نے شہزاد بٹ کو مین آف دی میچ کا انعام دیا۔ عامر الیاس بٹ ، محمد سلمان خان، محسن آفتاب قرشی اور حماد مقبول ہمراہ تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
-
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان روایتی جے وردھنے ٹرافی مہمان ٹیم کے نام
-
پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا دوسرا میچ (کل) کھیلا جائیگا
-
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک۔ بھارت میچ کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت
-
ہولگر رونے اور الیگزینڈر زویروف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ دہلی کیپٹلز اورسن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
آئی پی ایل کے دوران سٹیڈیم میں بکیز پکڑے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.