اپالو سپورٹس نے کراؤن کرکٹ کلب کو 3 وکٹوں سے ہرادیا

بدھ 27 جنوری 2016 13:24

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جنوری۔2016ء) اپالو سپورٹس اور کراؤن کرکٹ کلب کے درمیان ریلوے علامہ اقبال انسٹیٹیوٹ گراؤنڈ پر میچ کھیلا گیا۔ کراؤن کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 35 اوورز میں 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر 248 رنز بنائے۔ وزیر عالم نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 85، خلیل 40 اور ذیشان نے 42 رنز بنائے۔ اپالو سپورٹس کی طرف سے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاہد رحمت نے 4/26، قاسم زاہد 2/23 اور عبدالرحمن نے 2/40 وکٹ حاصل کیں۔

(جاری ہے)

جواب میں اپالو سپورٹس نے 34 اوورز میں 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر مطلوبہ سکور پورا کرلیا۔ دلشاد حنیف نے 51، سلمان علی 37، قاسم اکرم 35، عادل خان 30 اور شاہد رحمت نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 40 رنز ناٹ آؤٹ بنائے اور ٹیم کی فتح میں اہم رول ادا کیا۔ کراؤن کلب کی طرف سے ذیشان 3/58، حمزہ 2/48 اور صدام نے 2/64 وکٹ حاصل کیں۔ میچ کے اختتام پر کرکٹ پرموٹر حاجی میاں محمد الیاس مغل نے شاہد رحمت کی شاندار کارکردگی پر انہیں کیش ایوارڈ دیا جبکہ ناصر عالم ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :