کیوی براڈکاسٹر نے محمد عامر کیخلاف بے تکی حرکت کرڈالی، میزبان بورڈ شرمندہ
ذیشان مہتاب بدھ 27 جنوری 2016 13:26
لاہور(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار27جنوری- 2016ء) فاسٹ باؤلر محمد عامر کے لیے انٹر نیشنل کرکٹ میں واپسی زیادہ خوشگوار ثابت نہیں ہورہی ہے اور نیو زی لینڈ کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے تیسرے میچ میں براڈکاسٹرکی بے تکی حرکت پر میزبان کرکٹ بورڈ نے پاکستانی ٹیم مینجمنٹ سے معافی مانگی ہے ۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین سیریز کے تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میچ میں محمد عامر کے سپیل کے دوران نیوزی لینڈ کے مشہور براڈ کاسٹر مائیک میکلو ڈ نے ”کیش کاؤنٹر “ کا ساؤنڈ ایفیکٹ چلایا ۔
نیوزی کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ وائٹ نے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے پاکستانی ٹیم مینجمنٹ سے معافی مانگتے ہوئے براڈکاسٹر کو سخت وارننگ جاری کرتے ہوئے آئند ہ کے لیے محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے ۔ ذرائع کے مطابق ڈیوڈ وائٹ نے پاکستانی ٹیم مینجمنٹ کو آئندہ ایسا واقعہ نہ ہونے کی یقین دہانی کروائی ہے ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
سلمان بٹ نے پی ایس ایل میں کوچنگ کے امکان کے بارے میں کھل کر بتا دیا
-
پی ایس ایل 2025ء: مجوزہ شیڈول میں لاہور اور راولپنڈی، کراچی سے زیادہ میچز کی میزبانی کریں گے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیت کر ادھورا کام مکمل کرنا ہے : محمد عامر
-
پی ایس ایل سے متعلق اجلاس رواں ماہ کے آخر میں ہوگا
-
کوشش یہی ہے ٹیم میں کمبی نیشن بنائیں، کپتان ندا ڈار
-
کراچی میں خواتین کرکٹرز کے ایکسینڈنٹ کی کہانی سامنے آگئی
-
بابراعظم کی قیادت میں قومی کرکٹ ٹیم دبئی کے راستے آئرلینڈ کے شہر ڈبلن پہنچ گئی
-
آل رائونڈرشاداب خان اور حسن علی نے ڈبلن میں ٹیم کو جوائن کرلیا
-
پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن میں غیرملکی کھلاڑیوں سے متعلق ابتدائی حکمت عملی تیار
-
آئرلینڈ اورپاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ 10م ئی کو کھیلا جائے گا
-
سلطان اذلان شاہ کپ: پاکستان کینیڈا کو شکست دے کر فائنل کھیلنے کے قریب پہنچ گیا
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،11مئی کو مزید 8میچوں کا فیصلہ ہوگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.