Live Updates

قومی ایکشن پلان پر موثر انداز میں عمل درآمد ہورہا ہے‘ پنجاب میں سیف سٹی پراجیکٹ میں برطانیہ کے تعاون کا خیر مقدم کرتے ہیں‘ پاکستان میں دہشت گردوں اور انتہا پسندوں کیلئے کوئی جگہ نہیں‘ ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینک دیا جائے گا

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی برطانیہ کے قومی سلامتی خارجہ و دولت مشترکہ آفس کے ڈائریکٹر سے گفتگو

بدھ 27 جنوری 2016 13:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جنوری۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ قومی ایکشن پلان پر موثر انداز میں عمل درآمد ہورہا ہے‘ پنجاب میں سیف سٹی پراجیکٹ میں برطانیہ کے تعاون کا خیر مقدم کرتے ہیں‘ پاکستان میں دہشت گردوں اور انتہا پسندوں کیلئے کوئی جگہ نہیں‘ ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینک دیا جائے گا۔

بدھ کو وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے برطانیہ کے قومی سلامتی خارجہ و دولت مشترکہ آفس کے ڈائریکٹر جوناتھن ایلن نے ملاقات کی۔ ملاقات میں انسداد دہشت گردی‘ پولیس نظام میں اصلاحات اور تربیت بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جوناتھن ایلن نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے قومی لائحہ عمل کے تحت اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کے ٹیکنالوجی اور مختلف شعبوں میں کام قابل تحسین ہیں یہ اقدامات ترقی پذیر ممالک کے مقابلے میں غیر معمولی ہیں۔

(جاری ہے)

پنجاب حکومت کے انفارمیشن ٹیکنالوجی کو فروغ دینے سے متعلق اقدامات بھی قابل تحسین ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ قومی ایکشن پلان پر موثر انداز میں عمل درآمد ہورہا ہے‘ پنجاب میں سیف سٹی پراجیکٹ میں برطانیہ کے تعاون کا خیر مقدم کرتے ہیں‘ پاکستان میں دہشت گردوں اور انتہا پسندوں کیلئے کوئی جگہ نہیں‘ ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینک دیا جائے گا۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات