پاکستانی خاتون کے دل فریب اقدام نے ہی اُسے پھنسادیا، خاتون سمیت 4 افراد کے معدے سے ہیروئن بر آمد

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 27 جنوری 2016 13:39

پاکستانی خاتون کے دل فریب اقدام نے ہی اُسے پھنسادیا، خاتون سمیت 4 افراد ..

جدہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27 جنوری 2016ء): اپنے معدے میں ہیروئن چھُپائے ایک خوبصورت پاکستانی خاتون نے یہ سوچا کہ اس کا ایک دل فریب اقدام کسٹم حکام کو دھوکہ دینے اور ان کی آنکھوں میں دھول جھونکنے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے ۔ لیکن جلد ہی خاتون کو احساس ہوا کہ اس کی یہ سوچ قطعاً غلط تھی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستانی خاتون ایک اور خاتون سمیت دو مرد حضرات اور دو بچوں کے ہمراہ جدہ ائیر پورٹ پر پہنچی، ائیر پورٹ پہنچنے پر سامان کی اسکریننگ کے دوران پاکستانی خاتون نے کسٹم حکام کی جانب مُسکرا کر دیکھا جس کے بعد کسٹم آفیسر کو شک ہوا اور انہوں نے دو بچوں سمیت ان چھ افراد کو بیگیج ایریا کی جانب بڑھنے کو کہا۔

کسٹم آفیسر نے خاتون کی مشتبہ حرکات سے متعلق مینجر کو آگاہ کیا جس نے ان تمام مسافروں کا X-Rayکروانے کی تجویز دی۔ المدینہ اخبار کے مطابق مسافروں کا ایکسرے کرنے پر پتہ چلا کہ دو خواتین اور دو مردوں نے اپنے معدے میں ہیروئن چھُپا رکھی ہے جبکہ بچوں کے معدے سے کچھ بھی بر آمد نہیں ہو سکا۔کسٹم حکام کے مطابق منشیات کو مسافروں کے ایبڈومن سے نکال لیا گیا جس کا وزن 1.4کلو گرام سے بھی زیادہ تھا۔ کسٹم حکا م نے مسافرو ں کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔