پنجاب اسمبلی کا 19واں سیشن پرسوں طلب

بدھ 27 جنوری 2016 13:42

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جنوری۔2016ء) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس ( جمعہ ) دوپہر دو بجے طلب کر لیا ۔

(جاری ہے)

سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال 19ویں سیشن کی صدارت کریں گے۔اجلاس میں معمول کی کارروائی نمٹائے جانے کے ساتھ قانون سازی بھی متوقع ہے ۔گورنر پنجاب کی طرف سے اجلاس کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کی طرف سے سکیورٹی سمیت دیگر تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔