ہائیکورٹ کا سکیورٹی فورسز کے یونیفارم کی خریدوفروخت پر پابندی یقینی بنانے کا حکم

سکیورٹی فورسز کی یونیفارم بیچنے والے دو درجن سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے‘ آئی جی پنجاب کا بیان

بدھ 27 جنوری 2016 13:44

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جنوری۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے وفاق اور صوبائی حکومتوں کو سکیورٹی فورسز کے یونیفارم کی خرید و فروخت پر پابندی یقینی بنانے کا حکم دیدیا۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے مقامی وکیل محمد اشفاق چوہدری کی درخواست پر سماعت کی۔ آئی جی پنجاب ،وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے عدالت میں اپنا جواب جمع کرایا۔

(جاری ہے)

سرکاری وکلا نے عدالت کو بتایا کہ وردیوں کی خریدو فروخت پر پابندی عائد ہے اور اس قسم کا کاروبار کرنے والوں کے سخت کارروائی کی جاتی ہے۔آئی جی پنجاب نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز کی یونیفارم بیچنے والے دو درجن سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ دہشت گرد یونیفارم پہن کربڑی بڑی وارداتیں کرتے ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومتیں یونیفارم کی خریدو فروخت پر پابندی یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :