اداکارہ نرگس پرسوں سے شالیمار تھیٹر میں پرفارم کریں گی

بدھ 27 جنوری 2016 13:57

اداکارہ نرگس پرسوں سے شالیمار تھیٹر میں پرفارم کریں گی

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جنوری۔2016ء) اداکارہ نرگس معاہدے کے مطابق ( جمعہ ) سے شالیمار تھیٹر میں پیش کیے جانے والے اسٹیج ڈرامے میں پرفارم کریں گی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اداکارہ نرگس کینیڈا سے واپسی کے بعد دوبارہ تھیٹر پر جلوہ گر ہوں گی اور وہ کینیڈا سے واپسی کے بعد پہلے کی طرح شالیمار تھیٹر میں کل ( جمعہ ) سے شروع ہونے والے اسٹیج ڈرامے میں پرفارم کریں گی ۔ ذرائع کے مطابق شالیمار تھیٹر کے چیئرمین ملک طارق اور نرگس کے درمیان ایک معاہدہ طے ہو چکا ہے جس کے تحت اداکارہ نرگس ایک سپیل شالیمار تھیٹر جبکہ دوسرا کسی اور تھیٹر میں کیا کریں گی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ نرگس کو معاہدے کے تحت 70لاکھ کے قریب ایڈوانس بھی دیا جا چکا ہے ۔

متعلقہ عنوان :